‘کراچی کی صورتحال نے مقامی حکومتوں کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کردیا’

251

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال نے مقامی حکومتوں کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال نے ایک بار پھر مضبوط مقامی حکومتوں کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، 22 کروڑ کی آبادی کے اس ملک کو 1935میں بنائے گئے نظام کے تحت نہیں چلایا جا سکتا، وسائل اور ایک اھل آرگنائزیشنل نیٹ ورک جو مقامی ضروریات اور مسائل کو سمجھتا ہو۔

روایتی صوبائی انتظامیہ خصوصاً جب وزرائے اعلیٰ اوسط درجے کے ہوں انتظامی معاملات نہیں چلا سکتے، آج اگر شہری سہولتیں نہیں ہیں، پولیس کا نظام تباہ ہے، تعلیم اور صحت کا نظام تسلی بخش نہیں ہے تو مسئلہ صوبائ حکومتوں کی نان پرفارمنس ہے۔ اس لئے سیاسی جماعتوں کو سوچنے کی ضرورت ہے۔