کراچی میں آج سے پیرتک مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی، اتوار اور پیر کوکراچی میں تیزبارش سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
سندھ میں تیزبارشوں کانیاسلسلہ ستمبرکےدوسرےہفتےشروع ہوگا، ایڈوائزری جاری کر دی گئی، محکمہ موسمیات نے بھی آج سے اگلے 3 روز تک مزید بارشوں کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
جمعہ کی صبح بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش ہوئی، گلشن اقبال ، حسن اسکوائر ، نیپا چورنگی ، یونیورسٹی روڈ، طارق روڈ ، پی ای سی ایچ ایس ، شہید ملت روڈ پر بارش ہوئی۔
شارع فیصل ، بلوچ کالونی ، دھوراجی کالونی ، کارساز، ملیر ، ایئر پورٹ ، ماڈل کالونی ، صفورا گوٹھ، ڈیفنس ، کلفٹن ، کورنگی، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد ، ایم اے جناح روڈٖ، نمائش ، جیل چورنگی پر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ 29 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔
دوسری طرف ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید بتانا تھا کراچی میں بارش کا سسٹم کمزور ہوتے ہوتے مزید طاقتور ہو گیا ہے۔