محرم الحرام کراچی میں سڑکیں کنٹینر لگا کر بند

222

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر ایمپریس مارکیٹ، جامع کلاتھ، گارڈن اور ٹاور کی طرف سے ایم اے جناح روڈ پر آنے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

محرم الحرام مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے انتظامات شروع کردیئے گئے،جلوس کی مرکزی گزرگاہ کو سیل کرکے جمعہ کے روزسڑکیں کنٹینر لگا کر بند دیئے گئے ہیں۔

محرم کے جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستوں کو بند کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،کنٹینر لگا کر ایم اے جناح روڈ اور صدر میں مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر دکانیں سیل،ملحقہ سڑکیں بند کردی گئیں جبکہ جلوس کی گزرگاہ پر دکانوں کو پولیس کی نگرانی میں سیل کردیا گیا ہے۔

شہر میں مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے اورنشتر پارک سے حسینیہ ایرانیاں تک جانے والے راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔