میئرکراچی کی مدت ختم ہونےکے قریب،یونس ڈھاگا کوایڈمنسٹریٹر بنانے کاامکان

356

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔آج رات میئر کی مدت ختم ہو جائے گی۔

اہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یونس ڈھاگا کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاق نے یونس دھاگا کا نام تجویز کیا ہے، وہ کراچی کے خود مختار اور آزاد ایڈمنسٹریٹر ہونگے۔سندھ حکومت کو ان کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

وفاق اور صوبے نے مل کر فیصلہ کیا تھا کہ کراچی کے مسائل کو حل کیا جائے، اس حوالے سے ایک اہم کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس میں ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی شامل تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ریاستی فیصلہ تھا،جس میں اہم اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے،اس میں انتہائی اہم ادارے کے افراد بھی شریک تھے۔

خیال رہے کہ یونس ڈھاگا گزشتہ سال قبل از وقت ریٹائر ہو گئے تھے۔وہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر رہے ہیں۔