پونچھ میں کنٹرول لائن پر پاک بھارت افواج میں گولہ باری کا تبادلہ

142

جموں(صباح نیوز) مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک دفاعی ترجمان نے الزام لگایا کہ پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی۔جس پر دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔