پشاور: انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار

61

پشاور (آن لائن) پشاور انسداد دہشت گردی فورس نے شہر کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا، کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس نے پشاور کے تھانہ متنی کی حدود سے 3 دہشت گردوں بلال، عبدالقدیر اور اختیارگل کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی آپریشن منصور امان کا کہنا ہے کہ گرفتاردہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بتایا جاتا ہے، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ دہشت گردوں سے 4 کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، پرائما کارڈز اور نٹ بولٹ، 2 نائن ایم ایم اور ایک 30 بور پستول برآمد ہوئی۔ دہشت گرد بارودی سرنگوں کے حملوں، بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔