پیپلز پارٹی کا بارش متاثرین کیلیے امدادی کیمپ کا اعلان

172

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری نیئر حسین بخاری نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزمائش کی گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ایک بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ تمام صوبائی، ضلعی و شہری تنظیمیں فوری ہنگامی امدادی کیمپ لگائیں۔ انہوںنے کہاکہ سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ شہریوں کی ہر ممکن مدد کی جائے،پارٹی عہدیدار مشکل میں پھنسے خاندانوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوششوں کا حصہ بنیں ۔ انہوںنے کہاکہ متاثرین کو فوری طبی امداد راشن اور بستر باہم پہنچائیں ،پارٹی عہدیداران کارکن سرکاری فلاحی امدادی اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔