کابل (آن لائن)افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو ں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم متوقع مذاکرات میں شمولیت کیلیے تیار ہے۔ادھر افغانستان کیلیے نیٹو کے اعلیٰ سول نمائندے نے دوحہ میں طالبان کے نمائندے سے ملاقات کی اور نیٹو کی طرف سے افغانستان میں دیرپا امن کیلیے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے افغان عوام کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔