بارش نے حیدر آباد میں ہر طرف تباہی مچادی، تمام علاقے زیر آب

139

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ہیومن رائٹس نیو اسکل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ادارہ برائے انسانی حقوق کے صدر ساجد علی مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ مون سون کی ریکارڈ توڑ بارشوں نے حیدر آباد میں ہر طرف تباہی مچادی ہے تمام علاقے زیر آب ہیں مون سون سے قبل حیدر آباد کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ایچ ڈی اے غفلت کی نید سوتے رہے اور بارشوں کا انتظار کرتے رہے، نہ ہی نالوں کی صفائی کا کام کروایا گیا اور نہ ہی ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشن کو ٹھیک کیا گیا، نکاسی آب کا ناقص نظام بارشوں میں مکمل تباہ ہوگیا، کئی کئی فٹ پانی جمع ہے، مارکیٹیں زیر آب ہیں، کاروبار تباہ ہوگیا ہے، انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ شہر کی تباہی کے ذمے دار اداروں اور ڈی جی ایچ ڈی اے کیخلاف نوٹس لے کر کارروائی کریں۔