بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

287

کوٸٹہ: بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، ضلع کوہلو میں لیویز کی خفیہ اطلاع ہر کاررواٸی، بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو میں لیویز کے کیو آر ایف نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جہاں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیویز کی جانب سے برآمد کیے گٸے اسلحے میں 12 اینٹی ٹینک بم، 1 لانگ مشین گن، 17 ہزار 500 گولیاں جبکہ 48 مارٹر گولے شامل ہیں۔