منگھو پیر اوراورنگی سمیت کراچی کے دیگر علاقوں میں الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری

223

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کے شعبہ ڈیز اسٹر مینجمنٹ کی جانب سے بڑے پیمانے پر متاثرین بارش کیلئے ریسکیو اور ریلیف کے کام جاری ہیں، جبکہ متاثرین بارش میں کھانا اور پینے کا پانی بھی تقسیم کیا گیا ہے۔ریسکیو اور ریلیف آپر یشن کی نگرانی ایگزیکٹو ڈائر یکٹر راشد قریشی کر رہے ہیں۔

الخدمت کے سیکڑوں رضاکار اب بھی متاثرین بارش کی مدد میں مصروف ہیں۔ منگھو پیر میں بارش کے پانی میں پھنسے لوگوں کو کشتی کے ذریعے ریسکیو کیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔الخدمت کے رضا کاروں نے ملیر کھوکھراپار یوسی 4 کے علاقے میں ایک ہفتے سے کھڑ ابارش وسیوریج کا پانی نکال دیا۔

بارش کی وجہ سے علاقہ ڈوب چکا تھا اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے علاقہ مکین سخت اذیت سے دوچار تھے۔رضاکاروں نے جنریٹرلگا کر پمپ کے ذریعے پانی نکال دیا۔

علاقہ مکینوں نے اس عمل پر الخدمت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔رضاکاروں نے اورنگی گلفام آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی امدای کام کیے،پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا اور لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا۔

بینظیر کالونی،تھورانی کا لونی میں بھی بارش کے پانی میں پھنسے لوگوں کو نہ صرف ریسکیو کیا گیا،بلکہ وہاں کھانا اور پینے کاپانی بھی پہنچایا۔الخدمت کی جانب سے ہفتے کو بھی امدادی کام رات گئے تک جاری رہے۔چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی انجینئر سلیم اظہر نے کہا ہے پیر تک کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دو روز قبل آنے والی موسلا دھار بارش نے کر اچی میں تباہی مچائی ہے۔بارش کا پانی لوگوں کے گھروں تک میں داخل ہوا ہے۔لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ایسے میں الخدمت بھرپور کام کررہی ہے۔

الخدمت کے رضاکار متاثرین بارش کو نہ صرف ریسکیو کرکے محفوظ مقام تک پہنچا رہے بلکہ انہیں کھانا اور پینے کا پانی اورخشک راشن بھی پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے صاحب ثروت افراد سے اپیل کی کہ وہ متاثرین بارش کی مدد کیلئے الخدمت کے ساتھ تعاون کریں۔