وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی کیلئےہمیں ٹھوس منصوبہ بندی کرناہوگی وزیراعظم نےکہاہےکراچی کی مالی امدادکریں گے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان میں کوروناصورتحال بہترہوئی ہے،عالمی سطح پرپاکستان کی انسدادکوروناپالیسی کوسراہاگیا تاہم موسم سرمامیں کوروناوائرس شدت اختیارکرسکتاہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیرمیں مسلسل بلیک آؤٹ جاری ہے ہرزمانہ حسینؓ کاہے،آخری فتح حق کی ہوتی ہے حضرت امام حسینؓ کی شہادت کافلسفہ حق کیلئےڈٹ جاناہے کشمیری جفاکشوں نےبھارت کی ہرپیشکش ٹھکرادی، کشمیریوں نےبھارت کوپیغام دےدیاکہ ہماری منزل آزادی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنی جائیکانےگرانٹ دینےکافیصلہ کیا ،گرانٹ سےملتان کےسیوریج نظام کوبہتربنایاجائےگا۔