میئر کراچی کی مدت مکمل،وسیم اخترواقعی بے اختیارہوگئے،بلدیاتی ادارےتحلیل

359

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کی مدت مکمل ہونے پروسیم اختر واقعی بے اختیار ہوگئے ہیں،رات 12بجتے ہی کراچی میں بلدیاتی ادارے تحلیل ہوگئے،نئے ایڈمنسٹریٹر کیلئے تاحال کوئی حتمی نام سامنے نہیں آسکا ہے۔

کراچی میں گزشتہ شب بارہ بجتے ہی بلدیاتی ادارے تحلیل ہوگئے ہے، سندھ میں ابھی تک نئے بلدیاتی الیکشن کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے،دوسری جانب میئر کی جگہ ابھی تک کسی نئے ایڈمنسٹریٹر کے لئے تاحال کوئی حتمی نام سامنے نہیں آسکا ہے۔

سندھ کے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ سندھ بھر میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں اتوار تک کر دی جائیں گی۔

وزیر بلدیات ناصر شاہ نے بلدیاتی نمائندے 30اگست تک کام جاری رکھیں گے اور ان کی مدت کے خاتمے کا نوٹیفکیشن اتوار تک جاری کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ بھر میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں اتوار تک کر دی جائیں گی،امید ہے بارشوں کے دوران بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کر رہے ہوں گے۔

تجویز ہے کہ سرکاری افسران کو عارضی طور پر ایڈمنسٹریٹرز کا چارج دیا جائے۔ناصر شاہ نے کہاکہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے لیے ناموں پر غور جاری ہے۔