سونے سے تیار دنیا کا سب سے مہنگا سینڈوچ

314

شکاگو: سینڈوچ تو سب کو پسند ہوتے ہیں اور یہ کھایا بھی بہت شوق سے جاتا ہے، اس کو بنانا بھی بہت آسان ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت بھی زیادہ نہیں ہوتی۔

مگر ہم جس سینڈوچ کا آپ کو بتارہے ہیں وہ امریکہ کی ریاست شکاگو کے ایک ‘ریسٹورنٹ پی بی اینڈ جے’  میں دستیاب ہے اور یہ ریسٹورنٹ سینڈوچ بریڈ پر سونے کا استعمال کرتا ہے۔ سینڈوچ کی بریڈ(روٹی) پر ایڈیبل سونا استعمال کیا گیا ہے جو کھانے کے قابل ہوتا ہے، جبکہ ان سینڈوچز میں دنیا کا سب سے مہنگا مکمل قدرتی شہد بھی استعمال کیا جاتا ہےجو نیوزی لینڈ سے درآمد کیا جاتا ہے۔

پی بی اینڈ جے یہ مہنگا سینڈوچ فروخت کرتے ہیں اور یہ سونے اور منو کا شہد سے بنایا گیا سینڈوچ کی قیمت تقریبا 350 ڈالرز ہے جو پاکستانی حساب سے 58 ہزار روپے کے برابر ہے۔

اس ریسٹورنٹ میں ونڈر بریڈ سے تیار کردہ سادہ پینٹ بٹر اینڈ جیلی سینڈوچز بھی فروخت ہوتے ہیں جو 5ڈالر (8سو پاکستانی روپے) میں دستیاب ہیں۔