مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے لیے ایک اور بری خبر ہے کہ یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
اوگرا نے ماہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوادی، اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 7روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اوگرا کی سمری پر وزارت پیٹرولیم ڈویژن غور کرے گی اور وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ قیمتوں کا تعین پہلی بار 15 روز کے لیے کیا جائے گا، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد اوگرا قیمتوں کا تعین اب ہر 15 روز کے لیے کرے گا۔