شاداب خا ن نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

404

قومی ٹیم کے اسپنر شاداب خان نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی۔

انہوں نے یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں معین علی کی وکٹ حاصل کرکے عبور کیا۔شاداب خان 7 ویں قومی باؤلر ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل ٹی 20 میں 50 یا زائد وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجا م دیا ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے سب سےزیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز شاہد آفریدی کے پاس ہے جبکہ عمر گل اور سعید اجمل 85، 85، محمد عامر 59، محمد حفیظ اور سہیل تنویر 54، 54 وکٹیں حاصل کر کے بالترتیب دوسرے سے چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا، انگلینڈ نے 16.1 اوورز میں 6 وکٹ پر 131 رنز بنائے تھے، ٹام بینٹن نے71 ،ڈیو ڈمیلان 23 اور این مورگن نے 14رنز بنائے۔

عماد وسیم اور شاداب خان نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔