کراچی: کورونا واٸرس اور بارشوں سے باعث ملتوی کیے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے میچز رواں سال نومبر کے آخری ہفتے کراچی میں کراۓ جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایل ایل 5 کے پلے آفس کا مرحلہ کورونا واٸرس وبا کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا، پی سی بی کو امید ہے ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں کمی کی وجہ سے ، باقی میچوں کو بایو سیکیورٹی ماحول میں منعقد کیا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 31 ستمبر سے ڈومیسٹک سیزن کے باقاٸدہ آغاز کا اعلان کرچکا ہے۔
پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز 12 اور 18 نومبر کے درمیان ہونے کا امکان ہے جو زمبابوے کے دورہ پاکستان اور ٹی 10 لیگ کے ونڈو کے درمیان پڑتا ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی کرکٹرز کی دستیابی ابھی بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے تاہم پی سی بی کم از کم دوسرے ایشین ممالک کے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بارے میں پر امید ہے۔
واضح رہے کہ اگر حکومتی اجازت ملتی ہے اور حالات میں بہتری آتی ہے تو محدود تعداد میں شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر بھی جانے کی اجازت ہوگی۔
یاد رہے کہ بورڈ انتظامیہ کو ایونٹ سے قبل براڈکاسٹروں اور پی ایس ایل فرنچائزز سے بھی اپنے اختلافات کو دور کرنے کی ضرورت ہے، بورڈ کو امد ہے کہ جلد ہی اس کا ازالہ ہوجائے گا۔