شکارپور (نمائندہ جسارت) سینئر صحافی غلام مرتضیٰ ابڑو کی نماز جنازہ آبائی قبرستان میں سپرد خاک۔ شکارپور پریس کلب کے نائب صدر اور شکارپور کے انتہائی سینئر صحافی غلام مرتضیٰ ابڑو کی نماز جنازہ شکارپور کے لکھیدر جامع مسجد کے قریب ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شکارپور پریس کلب کے صدر رحمت اللہ سومرو، رحیم بخش جمالی ، نذیر قریشی، محمد پریل مری، زاہد نون، سلطان رند، عبدالسلا م انڑ، سمیت سیاسی، سماجی، ادیب دانشور، وکلا، ڈاکٹر اور صحافیوں سمیت برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔