اورکزئی‘ خفیہ اطلاع پراسمگلرگرفتار کار سے اسلحہ برآمد

91

اورکزئی (صباح نیوز)ضلع اورکزئی میں پولیس نے اسمگلرکو گرفتار کر کے کار سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق لوئراورکزئی کے علاقہ چھپری فیروز میں پولیس نے کارروائی کر کے کارکے خفیہ خانوں سے 1700 کارتوس اور 3 پیکٹ بارود برآمد کرلیا ۔ڈی ایس پی لوئر اورکزئی محبوب خان کے مطابق خفیہ اطلاع پرپولیس کارروائی کی گئی جس میں اسمگلر عبدالغفور قوم قمبر کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔