نظریاتی تربیت کیلیے کتاب سے رشتہ جوڑنا ہوگا ‘رشید ترابی

86

چترہ ٹوپی (صباح نیوز) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نظریاتی تربیت کے لیے کتاب سے ٹوٹا ہوا رشتہ جوڑنا ہو گا، ہلاکو خان نے حملہ کر کے مسلمانوں کی لکھی ہوئی کتابوں کو دریا دجلہ میں ڈالا تو دریا کا رنگ سیاہ ہوگیا،قومیں نظریاتی طور پر پختہ ہو کر اپنا بیانیہ بناتی ہیں اور ترقی کی منازل طے کرتی ہیں ،قائد اعظم نے نظریے کی بنیاد پر پاکستان کا بیانیہ بنایا اور ملک حاصل کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی نظریاتی طور پر پختہ ہو کر اپنا بیانیہ بنانا ہوگا، کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ہدف ہے۔شیر خان شہید سمیت دیگر شہدا کے ادھورے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے ،حضرت عمر ؓ او امام حسین ؓ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہو گا،قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنا ہوگا نسل نو کو کتاب کے ساتھ جوڑنا ہو گا یہی ہمارا ورثہ ہے ہم نے اپنے ورثے کو بچانا ہے۔