مذاکرات سے افغانستان میں امن کی راہ ہموار ہوگی‘ شیرپائو

73

پشاور (آن لائن) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپائو نے کہا ہے کہ بین الافغان مذاکرات سے افغانستان میں امن کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغان قونصل خانے کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ حکومت افغانستان کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دیجنگ زدہ ملک میں امن کی بحالی کے لیے تمام فریقین سے رائے حاصل کرنے کے لیے مذاکرات کو ہمہ جہت ہونا چاہیے، اسلام آباد افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے، کابل کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں استحکام افغانستان میں امن کی بحالی سے منسلک ہے کیونکہ اس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔