پوری قوم متحد ہو کر سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرے، شہبازشریف

51

اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ( ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر سیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ (ن) لیگ عہدیدار اور کارکن متاثرین کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کی مدد کے لیے منصوبہ بندی کی راہ اپنائے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب اور طوفانی بارشوں سے نقصانات کی اطلاعات پہلے سے موجود
تھیں۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر متاثرہ عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جائے۔