کوئٹہ(آن لائن)حکومت بلوچستان کی درخواست پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون سروس ہفتے کے روز بند رہی۔، محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہی،جبکہ یوم عاشور کے موقع پر بھی موبائل فون سروس اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی۔