سعودی عرب کا واٹس ایپ جیسی ایپ بنانے کا اعلان

383

سعودی عرب نے واٹس ایپ جیسی میسجنگ ایپلیکیشن بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب نے بھی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی کرتے ہوئے واٹس ایپ جیسی ایک نئی میسجنگ ایپلیکیشن جلد تیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نئی میسجنگ ایپ ایک سال کے دوران ہی صارفین کے استعمال میں آجائے گی۔

ڈائریکٹر نیشنل سینٹر آف انفارمیشن سیکیورٹی کے مطابق نئی ایپ صرف سعودی شہریوں کے لیے ہوگی جب کہ اس میں پرائیویسی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس ایپلیکیشن کے بنانے کا مقصد سعودی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ آپس میں محفوظ رابطے قائم رکھ سکیں۔