سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

321

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یونین کونسل، یونین کمیٹیوں اور وارڈز کی حلقہ بندیاں ہوں گی اور ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست 9 ستمبر سے 22 ستمبر تک جاری ہوں گی۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 30 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی فہرست شائع کی جائے گی جب کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات 23 ستمبر سے7 اکتوبر تک سنے جائیں گے اور 8اکتوبر سے 22 اکتوبر تک اعتراضات نمٹائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 23 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کمیٹی کودی جائےگی اور 30 اکتوبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم ہوچکی ہے جس کے بعد تمام بلدیاتی کونسلز تحلیل کردی گئی ہیں جب کہ سندھ حکومت نے نئی حلقہ بندیوں تک بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔