حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے چار سالہ دور کی تکمیل کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

244

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے چار سالہ دور کی تکمیل کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔تمام مئیرز، ڈپٹی مئیرز، چیرمین ڈی ایم سیزڈسٹرک کونسل، ٹاؤن کمیٹی اور یونین کونسلز کو دفاتر فوری خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام منتخب نمائندوں کو سرکاری گاڑیوں سمیت دیگر اشیا نامزد افراد کے سپرد کرنے کی ہدایت کی ہے ہدایات پر عمل نا کرنا خلاف قانون سمجھا جائے گا۔

منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مدت ختم ہونے کے بعد حکومت سندھ کے بلدیاتی اداروں میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسلز، یونین کونسلز، میونسپل، ٹاؤن اور یونین کمیٹیز کو تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے سابق منتخب نمائندوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر مراعات فور طور پر واپس کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے بلدیاتی اداروں کو مدت مکمل ہونے پر تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، سندھ حکومت نے میئرز، ڈپٹی میئرز چیئرمین، وائس چیئرمین اور منتخب نمائندوں کی مدت مکمل ہونے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں سابق منتخب نمائندوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر مراعات واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کے لئے بااثر افسران اور بااثر شخصیات کے درمیان تاحال معاملات طے نہیں ہوپائے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے نام پر پیپلزپارٹی کی قیادت کسی ایک نام پر تاحال متفق نہیں ہوپائی ہے۔