پنجاب میں ماں اور بچوں کی صحت کے لئے بہترین سہولیات فراہم کریں گے، ڈاکٹر یاسمین

246

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پیر کے روز کہا ہے کہ صوبے میں ماں اور بچوں کے نئے اسپتالوں کا قیام گیم چینجر ثابت ہوگا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ ہر سال بہت سی ماؤں اور بچے, حمل اور ترسیل حمل کے دوران اسپتالوں کے ناہونے یا نامناسب انتطامات ہونے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ان  نئے اسپتالوں کے لئے کافی رقم مختص کی ہے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی اعادہ کیا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح میں ہے، بچوں کے ماہرین کی کمی بھی بچوں کی اموات کی ایک بڑی وجہ ہے ۔
ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بچوں کی اموات کی شرح 74.9فیصد ہے اور پنجاب میں زیادہ اموات اسپتالوں میں بستر یا ڈاکٹر کے ناہونے سے ہوتا ہے، اسی وجہ سے کئی بچوں کی پیدائش بات روم، اسپتالوں کے دروازے پر ہوئی ہے۔