اے سی کا زیادہ استعمال، صحت کیلئے نقصان دہ

366
یہ بات اکثریت کو معلوم ہوگی کہ ہر وقت اے سی میں رہنا صحت کیلئے مضر ہے تاہم اب سائنسدانوں نے اس کی تصدیق کردی ہے اور تفصیلاً اس کے مضرِ صحت اثرات بیان کئیے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ رات میں اگر آپ اے سی چلاکر سوتے ہیں تویہ بنیادی طور پر صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ پہلا تو یہ کمرمیں تازہ ہوا کی آمد ختم ہوجاتی ہے کیونکہ جب اے سی چل رہا ہوتا ہے تو ہمارے کمرے کے درواز ے اور کھڑکیاں بند ہوتی ہیں۔
دوسرے یہ کہ جب ہم سورہے ہوتے ہیں تو اے سی زیادہ ٹھنڈا ہوجاتا ہے لیکن ہم اٹھ کر اسے بند کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہتے جبکہ اے سی ہوا میں موجود ساری رطوبت جذب کرلیتا ہے اور یوں ہمارے جسم کی رطوبت بھی جذب ہوجاتی ہے۔ جب تازہ ہوا نہیں ملے گی تو اس کے نتیجے میں آپ خود کو تھکے ہوئے محسوس اور اپنے پٹھے اکڑے ہوئے محسوس کرینگے۔
اگر اے سی کے سامنے کا حصہ جہاں گرد جمع ہوجاتی ہے اسے وقتاً فوقتاً صاف نہ کیا جائے تو آپ کو سانس لینے میں بھی تکلیف ہوسکتی ہے کیونکہ ایسی صورت میں آپ کا اے سی بیکٹیریا جیسے جراثیم کا گڑھ بن چکا ہوگا۔
اے سی کے نتیجے میں آپ کوسردرد ،کمر میں تکلیف اور پٹھے چڑھنا، جوڑوں اور پٹھوں میں درد اور تکلیف کی شکایت ہوسکتی ہے جو مستقل جوڑوں کے درد میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ ایئرکنڈیشنر کی وجہ سے آنکھوں میں رطوبت بھی جذ ہوتی ہے اس وجہ آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں اور آپ کو دھندلا نظرآتا ہے۔
سب سے زیادہ نقصان’’سرد گرم‘‘سے ہوتا ہے ۔ آپ اچانک ٹھنڈے کمرے سے نکل کر باہر آتے ہیں اور باہر گرمی ہوتی ہے یوں بیماریوں کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔