مدھیہ پردیش: گزشتہ تین دنوں سے ہورہی بارش میں 12 ضلع سیلاب کی زد میں آگئے جس کے باعث 454 گاؤں ڈوب گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے صوبے مدھیہ پردیش میں گشتہ 3 دنوں سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ناقص انتظامات کے باعث صوبے کے ایک بڑے حصہ میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں جس میں 454 گاؤں زیرِ آب آگئے ہیں۔
سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ خود وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے متاثرہ علاقوں میں جاکر سیلاب کا جائزہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے کسانوں کو اس سال شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کوروناوائرس کے باعث فصلوں کی فروخت کے لئے مسئل درپیش ہیں جبکہ کسانوں کو اپنے اناج کو لے کر منڈی تک پہنچانے میں بے وقت کی بارش سے بڑی تباہی سے دوچار ہونا پڑا ہے۔