پختونخوا:انسداد منشیات کے مقدموں کیلیے خصوصی عدالتیں قائم

95

پشاور(آن لائن) خیبرپختونخوا میں انسداد منشیات کے مقدموں کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں قائم ہو گئیں، مردان اور پشاور میں 2 مقدمے درج کرلیے گئے،انسداد منشیات ایکٹ پاس کرلیاگیا ہے، قانون کے تحت منشیات کی آمدن سے بننے والی جائداد اور آمدن کو بحق سرکار ضبط کیا جاسکے گا ۔ وزیراعلیٰ کے پی کے کے معاون خصوصی برائے ایکسائزو ٹیکسیشن
اینڈ نارکوٹکس کنٹرول غزن جمال نے کہا کہ افیون کاشت کرنے والوں کو ریگولیٹ کیا جائے گا اور افیون کی ادویہ سازی کے لیے لائسنس کا اجرا بھی اسی قانون کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول فیاض علی شاہ نے بتایا کہ انسداد منشیات کے تمام مقدمات ایکسائز پولیس اسٹیشن میں درج کرکے ان کی خود تفتیش کریں گے،مقدمات کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی گئی ہیں، پشاور اور مردان ایکسائز پولیس اسٹیشن میں 2 مقدمے درج بھی کیے جاچکے ہیں۔ ایکسائز پولیس اسٹیشن ایس ایچ او عاکف نواز نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔