فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں رد و بدل کی درخواست، نیپرا آج سماعت کریگی

118

اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں رد و
بدل کیلیے درخواست کی سماعت آج کرے گی۔ نیپرا ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے جولائی 2020ء کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں رد و بدل کیلیے درخواست دائرکر رکھی ہے۔ نیپرا فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر حتمی فیصلہ دے گی۔