افریقی تارکین وطن کو سعودی کورونا مراکز میں بند کیے جانے کا انکشاف

435

سیکڑوں افریقی تارکین وطن کو سعودی کورونا وائرس کے مراکز میں بند کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی اخبار سنڈے ٹیلی گراف کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سیکڑوں افریقی تارکین وطن خوفناک حالات میں سعودی عرب کی کورونا وائرس آئیسولیشن نظری بندی سہولیات کے مراکز میں بند ہیں۔

اتوار کے روز شائع ہونے والی اس تحقیقات میں ان تارکین وطن کے ذریعہ اپنے موبائل فون پر لی گئی تصاویر کا انکشاف ہوا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ درجنوں سسکتے ہوئے ہوئے افراد چھوٹے کمروں میں فرش پر قطار کی صورت میں بیٹھے ہیں۔

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ایتھوپیا کے حبشی جو کہ چار ماہ سے زیادہ عرصہ سے اس مرکز میں قید رہا ہے نے سنڈے ٹیلی گراف کو بتایا  ” یہ جگہ جہنم ہے، ہمارے ساتھ جانوروں کی طرح سلوک کیا جاتا ہے اور ہر روز مارا پیٹا جاتا ہے۔”

دوسرے تارکین وطن کا کہنا تھا کہ انہیں بجلی کی تاروں سے مارا پیٹا گیا اور محافظوں نے ان پر نسلی تضحیک کا نشانہ بنایا۔

اخبار کے مطابق اذیت ناک تشدد پر ایک نوجوان نے خود کو پھانسی دے کرجان لے لی ہے۔