ارظغل غازی کے کردار دوآن نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی

429

ارظغل غازی میں دوآن کا کردار ادا کرنے والے والے جاوید جیتن گُنیر نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی ہے.

ارطغرل غازی پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والی سیریز میں سے ایک ہے، اس کی کہانی ہی نہیں کرداروں نے بھی عوام کو بہت متاثر کیا ہے، اور پاکستانی عوام کے اس پیار و محبت سے متاثر ہوکر  کئی اداکاروں نے پاکستان آنے کا بھی اعلان کیا تھا، لیکن اب ان میں سے ایک جاوید جیتن گُنیر  جو ڈرامہ مین ارطغرل غازی کے دوست اور قریبی سپاہی  کا کردار ادا کیا، انہوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے.

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پروجیکٹ پاکستانی وکیل و بزنس مین کے ساتھ شروع کرنے جارہے تھے اسی میں پاکستان کا وزٹ بھی تھا جو بعد میں فراڈ نکلا۔

جاوید نے کہا کہ ایک دوست کے ساتھ مسور عباس سے ملاقات اور کاروبار کی باتیں ہوئیں بعد میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کاروباری منصوبہ حقیقی نہیں تھا اور مسور عباس نے ہم سے جھوٹ بولا تھا، اسکے بعد میرا پاکستان کا دورہ کرنا ابھی ممکن نہیں۔

ترک اداکار نے کہا کہ پاکستانی عوام سے ہماری محبت باہمی ہے، تاہم ان حالات میں میں پاکستان کا دورہ کرنے کے قابل نہیں رہوں گا، مجھے امید ہے کہ میں جلد ہی کسی قابل اعتماد شخص سے ملاقات کروں گا اور آئندہ جلد پاکستانی عوام سے ملوں گا۔