فیس بُک: مارک زکربرگ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا

364

سان فرانسسکو: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے تشدد آمیز پوسٹ کو تاخیر سے ہٹانے کی غلطی کا اعتراف کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس کی جانب سے جیکب بلیک کو گولی مارنے کے بعد ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے ایک ہفتے بعد فیس بک کے سی ای او نے ملیشیا گروپ کے صفحے کو تاخیر سے ہٹانے کی غلطی قبول کرلی۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ جیکب بلیک کو گولی مارنے کے بعد پرتشدد مظاہروں کا آغاز ہوا جس کے بعد ملیشیا گروپ کے ایک پیج کے ذریعے لوگوں کو ورغلایا گیا۔ انہوں نے اس غلطی پر معذرت نہیں کی اور کہا کہ ابھی تک فیس بک کو کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ کینوشا گارڈ کے صفحے یا اس مسلح ملیشیا کے اراکین کی جانب سے عوام کو تشدد کے لیے بھڑکایا گیا۔

مارک زکر برگ نے فیس بک پر شیر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ کیونوشا گارڈ کے صفحے نے فیس بک کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تھی اور اسے بہت سے لوگوں نے لائک کیا تھا۔