جراثیم کش روبوٹ

420

سنگاپور نے کرونا وائرس کے بچاؤ کیلئے جراثیم کش اسپرے کرنیوالے روبوٹس متعارف کروادیئے۔ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے یہ روبوٹ انسانوں کا بوجھ ہلکا کرتے ہوئے اسپرے کا کام سرانجام دینگے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے لوگ پریشان ہیں۔ ایسے میں سنگاپور میں جراثیم کش اسپرے کیلئے جدید روبوٹس متعارف کروائے جارہے ہیں۔ یہ روبوٹ صفائی کے عملے کا بوجھ ہلکا کریں گے۔

سائنسدانوں نے ایکس ڈی بوٹ نامی روبوٹ کی ساخت ایسی بنائی ہے کہ وہ ایسی جگہوں پر جہاں جانا مشکل ہو وہاں بھی آسانی سے پہنچ سکتا ہے جبکہ انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ جگہ پر اسپرے کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان روبوٹس کو استعمال کرنا انتہائی آسان ہے۔ انہیں کسی بھی لیپ ٹاپ یا آئی پیڈ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ روبوٹس کا استعمال مارکیٹس، فوڈ سینٹرز، ریسٹورانٹس سمیت دیگر مقامات پر کیا جارہا ہے۔