کورونا مریض نے بس میں 23مسافروں کو متاثر کردیا

260

چین میں ایک بس میں سوار کورونا مریض نے دیگر 23 مسافروں کو متاثر کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی ماہرین نے کہا ہے کہ اس واقعے سے ثابت ہوچکا ہے کہ کورونا وائرس ہوا میں رہتا اور پھیلتا ہے جس سے دوسرے بھی متاثر ہوتے ہیں۔

ابتدا میں سائنسدانوں نے ہوا میں کورونا کے رہنے کے امکانات کو رد کرتے ہوئے اس پر مزید تحقیق کا مشورہ دیا تھا اور اب انہوں نے اپنے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے اس امر کو تسلیم کیا ہے کہ کورونا وائرس ہوا میں رہتا ہے اور پھیلتا ہے۔

تجربے کے طور پر ایک کورونا مریض کو فیس ماسک کے ساتھ مسافر بس میں سوا کیا گیا اور سماجی فاصلے تحت 2 میٹر تک دوری برقرار رکھی گئی۔

ایک گھنٹے پر محیط سفر میں تمام مسافروں نے ایس او پیز کو پورا کیا اور بعد ازاں ان کا ٹیسٹ کیا گیا تو قریباً 2 درجن افراد کے وبا سے متاثر ہونے کے شواہد ملے۔