بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، ایک ماہ میں20 کشمیریوں کو شہیدکیا

116

سرینگر( آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ اگست میں ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے 20 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ اگست میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں خاتون سمیت 20 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔گزشتہ ماہ پرامن مظاہروں میں بھارتی فوج کی فائرنگ، شیلنگ اور پیلٹس کے استعمال سے 92 کشمیری شدید زخمی ہوئے جبکہ حریت رہنماؤں سمیت 328 کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ متعدد کشمیری نوجوانوں کو کالے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا۔