حکومتیں ضدسے نہیں، آئینی تقاضے پورے کرنے سے چلتی ہیں، نیر حسین بخاری

108

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومتیں ضد اور عناد سے نہیں آئینی تقاضے پورے کرنے سے چلتی ہیں۔ ناگہانی آفت میں مبتلا شہریوں کی مدد کی بجائے وفاقی حکومتی مخالفانہ بیان بازی زہر قاتل ہے ۔نیر
بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی مخالفت میں سندھ کے عوام سے انتقام کی پالیسی خطرناک حکومتی رحجان ہے و زیراعظم بتائیں سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کا آئینی مالی حق ادائیگی میں کیا امر مانع ہے۔ سندھ کے آفت زدہ قرار دیے گئے 20اضلاح کے شہری 160ارب وزیراعظم پیکج کے منتظر ہیں