کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) شہر قائد میں نالوں پر قائم تجاوزات مسمار کرنے کا آغازکردیا گیا ہے مگر حیرت انگیز طور پر یہ آپریشن شہر کو تجاوزات کا جنگل بنانے والے اور قوانین کے برخلاف زمین لیز دینے والے کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات سے کرایا جا رہا ہے۔
جبکہ گزشتہ چار سال کے دوران کے ایم سی محکمہ انسداد تجاوزات نے شہر بھر میں قائم تجاوزات کے خاتمے کے بجائے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف بھاری رشوت کے عیوض شہر بھر میں کھلے عام تجاوزات کی سرپرستی میں مصروف ہے جس کی وجہ سے شہر کا کوئی رہائشی و تجارتی علاقہ کوئی سڑک کوئی بس اسٹاپ ایسا نہیں جہاں سینکڑوں کی تعداد میں تجاوزات قائم نا ہوں۔
شہر کے برساتی نالوں پر قائم مکانات بھی کے ایم سی افسران کی سرپرستی میں تعمیر کیے گئے اور گجر نالے سمیت دیگر کے ایم سی کی زمینوں پر پلاٹوں کو لیز بھی کے ایم سی نے ہی جاری کی ہیں تاہم نالوں پر قائم تجاوزات مسمار کرنے کے آپریشن میں کے ایم سی کی شمولیت نے آپریشن کو متنازع بنادیا ہے۔
ابوالحسن اصفہانی روڈ پہ عباس ٹاؤن کے سامنے واقع یہ پورا اسٹور اور فلیٹ نالے کی زمین پہ قبضہ کرکے بنایا گیا ہے اور یہ وہی نالہ ہے جہاں پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا کے بچے ڈوب کے جاں بحق ہوئے تھے۔
زارئع کا کہنا ہے کہ 2005 سے پہلے اسی مقام پر “باڑہ مارکیٹ” تعمیر ہو رہی تھی،لیکن کورٹ کے آرڈر کی وجہ سے کچھ عرصے بعد کام رک دیا گیا تھا۔
بگ بائے سپر اسٹور میں سرمایہ کاری کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ بگ بائے سوپر اسٹورمیں ہماری کپڑوں،موبائل فون اور دیگر الیکٹرونکس مصنوعات سمیت درجنوں دیگر دکانیں تھیں،عمارت میں بارش کا پانی بھرنے کی وجہ سے تاجر برادری کا45 کروڑوں روپے سے زایدکا نقصان ہوا ہے۔
علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ نالے کی زمین پر قبضہ کرکے “بگ بائے سپر اسٹور” تعمیر کرنے والے سپر اسٹور کے مالک اورایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی سمیت دیگر افراد سے باز پرس کی جائے اور نالے پر قائم سپر اسٹور کی صورت میں قائم تجاوزات کو فوری طور پرختم کرائی جائ
جبکہ جے ڈی سی کےظفر عباس گزشتہ دنوں اپنی این جی او کو عطیہ دینے والے ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے حوالے سے نوحہ کناں نظر آئے۔نالے کی زمین پر ناجائز طریقے سے سپر اسٹور بنا کر کمائے جانے والے مال کو حلال بنانے کے لیے ظفر عباس نے اپنی خدمات انجام دی اور یہی طریقہ واردات ظفر عباس نے پچھلی بارشوں میں سب زیادہ متاثرہ ضلع وسطی کے بلدیاتی چیرمین اور ایم کیو ایم کے رہنما ریحان ہاشمی کے حق میں استعمال کی تھی۔