خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی، جان و املاک کو شدید نقصان

271

پشاور: حالیہ شیدید بارشوں کی تباہ کاریوں کا سلسلہ مختلف شہروں میں جاری، متعلقہ واقعات میں کم از کم20افراد ہلاک ہوگئے۔

 گزشتہ 24گھنٹوں میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلح میں5افرادجان بحق جبکہ 20 افراد زخمی، 46گھروں کو جزوی نقصان جبکہ کئی گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

ادھر بالاکوٹ کے دریا میں 4افراد بہہ گئے جس میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی۔

بارش کی وجہ سے بٹگرام میں لینڈ سلائیڈنگ سے2 لڑکیاں جان نحق، لاشیں نکال لی گئیں جبکہ خوشاب میں ایک جوڑاچھت گرنے سے ہلاک ہوگیا ۔

ایبٹ آباد اور حویلیاں کے مابین شدید طغیانی کے باعث روڈ کا ایک حصہ ندی میں بہہ گیاہے دوسری طرف بر والہ میں گاڑی نالے میں بہہ گئی،  کار میں سوار افراد کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ  بچا لیا۔

  دوسری جانب دریائے سندھ میں فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لئے بند ہے بحالی کا کام جاری ہے۔

دوسری علاقے، اٹک میں بھی بارش کے باعث ندی اوور فلو ہوگئی ۔  میرپور خاص میں8 روز گزر جانے کے باوجود نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی نہیں نکالا جاسکا۔  گلیاں اور محلے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، کئی دنوں سے بجلی سے محروم لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ13افراد سیلابی پانی میں دریائے سوات میں پھنس گئے جنہیں مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے رسی کے ذریعہ بحفاظت نکال لیاہے۔

ترجمان  پی ڈی ایم اے کے مطابق، 350 خیمے ، 180 کچن کا سامان ، 180 حفظان صحت ساز کٹس ، 500 کمبل اور 200 پلاسٹک میٹ کو مختلف ضلع روانہ کردیا ہے۔