مقبوضہ کشمیر، ڈیڑھ درجن بیگناہ نوجوان زیر حراست

76

سری نگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے بڈگام اور بارہمولہ اضلاع میں ڈیڑھ درجن نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق
محاصرے اور تلاشی کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ دریں اثنا ، فوجیوں نے سری نگر ، بادگام ، بارہمولہ ، سوپور ، کپواڑہ ، ہندواڑہ ، حاجن ، شوپیاں ، اسلام آباد ، پلوامہ ، پامپور ، ترال ، کولگام ، کشتواڑ ، راجوری ، پوچھ اور مقبوضہ علاقے کے دیگر علاقوں میں اپنا محاصرہ اور سرچ آپریشن جاری رکھا۔