وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ 2025 تک 8 ہزارمیگاواٹ بجلی متبادل ذرائع سےحاصل کرنے کاہدف ہے، 80فیصد بجلی ہمارے اپنے ذرائع سے پیدا ہو گی۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں حکمرانوں کی نیت ٹھیک نہیں تھی ہم نےمربوط پالیسی کےساتھ ملک کوآگےلےکرجاناہےہم ونڈ انرجی پر بھی کام کر رہے ہیں اور ملک میں توانائی کےشعبےمیں اصلاحات لارہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں مسائل سے چھٹکارا حاصل کریں گےآئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی ہوئی ہے، عوام کی کمائی باہر چلے جاتی ہے ہم ملک میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ہم نے سولر انرجی کو فروغ دے رہے ہیں۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران ایک صوبےنےمکمل لاک ڈاؤن کردیا، این سی اوسی کےاجلاس میں بھی روزانہ مکمل لاک ڈاؤن کی بات کی جاتی تھی، وزیراعظم صرف ایک بات کرتےتھےآپ لاک ڈاؤن کےاثرات نہیں جانتے۔