الیکشن کمیشن کےپولیٹیکل فنانس سیل نے 18 جماعتوں کی رپورٹ جمع کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کےمالی گوشواروں کی چھان بین سےمتعلق کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی تو پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاورالیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام جماعتوں کےاکاؤنٹس کی اسکروٹنی کی جائے، کئی سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس پر آڈٹ حکام کو اعتراض ہے۔
الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس سیل نے پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں سمیت 18 سیاسی جماعتوں کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی، ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر پولیٹیکل فنانس ونگ اپنی رپورٹ پر بریفنگ دے جب کہ الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ چاہتےہیں تمام جماعتوں کےاکاؤنٹس کی جانچ پڑتال ہو، اپوزیشن چاہتی ہے پاکستان بلیک لسٹ میں چلاجائے اپوزیشن حکومت کوایف اےٹی ایف قوانین پربلیک میل کرتی ہے، اپوزیشن والےقومی مفادات پرذاتی مفادات کوترجیح دےرہےہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی نےپارٹی اکاؤنٹس ٹی ٹیزاورمنی لانڈرنگ کیلئےاستعمال کیے، ایف اےٹی ایف کابھی یہی مطالبہ ہےکہ اپنےاکاؤنٹس میں شفافیت لائیں، جو ماضی میں ہوتارہااس سےنظریں نہیں چرائی جاسکتیں۔