دال ملز اونرز ایسوسی ایشن کے مسائل حل کر ائیں گے، صدر دولت رام لوہانہ

209

حیدرآباد

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر دولت رام لوہانہ کی سربراہی میں دال ملز اونرز ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد کی ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی امجد علی لغاری سے کراچی میں ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل کی تمام مسائل کو حل کرنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی۔ ڈی جی نے دال ملز پر چھاپے مارنے اور فوڈ لائیسنس فیس کے جاری کردہ چالان روک کر ری ایسیسمنٹ کرنے کا حکم دیا۔ ڈی جی سے وفد کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اُن کی جانب سے معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی پر وفد نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ صدر چیمبر نے ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی کو چیمبر آنے کی دعوت دی جو اُنہوں نے قبول کرلی۔ ملاقات میں ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی امتیاز ابڑو، حیدرآباد دال ملز اونرز ایسوسی ایشن کے صدر صلاح الدین قریشی، نائب صدر ایسر داس، فنانس سیکریٹری بھوجو مل اور جوائنٹ سیکریٹری رمیش خموانی موجود تھے۔