ہیلی کاپٹر کی دلچسپ سائنس

525

ہیلی کاپٹر کی ساخت کو اگر دیکھا جائے تو بظاہر لگتا ہے کہ اس کا کسی بھی طرح ہوا میں اُڑنا ناممکن ہے لیکن اسی ساخت کے پیچھے جو میکینزم چھٌپا ہوا ہے وہی اس ہیلی کاپٹر کی اُرنے کی صلاحیت کا دارومدار ہے۔

ہیلی کاپٹر جسے انگریزی میں helicopter کہا جاتا ہے، دراصل heli یعنی یونانی کے helix بمعنی گردش سے اور copter لفظ pteron بمعنی بال و پر سے مل کر بنا ہے۔

تمام ہوائی جہازوں کے برعکس ہیلی کاپٹر کے پر حرکت کرتے ہیں۔ ان کے پر گھومنے والی پلیٹ کی شکل کے بنے ہوتے ہیں۔ ہوا کی لہریں ان بلیڈز کی بالائی اور زیریں سطح سے ٹکرا کر گزرتی ہیں۔ ہوا کے اس قسم کے کٹائو کے نتیجے میں کم دبائو(low pressure) کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ لہذا پیلی کاپٹر کی اٹھان یا معلق رہنا برقرار رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کو اڑان بھرنے کی لیے دن وے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

فضا میں بلند رہنے کے لیے گردش کرنے والے پروں کے مخصوس زاویے (certain angle) سے قابو میں رکھا جاتا ہے۔ بڑے گردش کرنے والے پروں کے زاویوں کو بڑھا کر اٹھان میں اضافہ کیا جاتا ہے اور اسی طرح اٹھان میں کمی کے لیے بڑے پروں کے زاویوں میں بھی کمی کی جاتی ہے۔

چنانچہ کشش ثقل غالب آجاتی ہے اور ہیلی کاپٹر زمین کی طرف آنا شروع ہو جاتا ہے۔ چھوٹے پر جو دم کے ساتھ نصب ہوتے ہیں ان سے توازن برقرار رکھا جاتا ہے۔