شمالی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کے اعلیٰ افسر سمیت 3 اہلکار شہید

103

میران شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں بم دھماکا۔، پاک فوج کے اعلیٰ افسر سمیت 3 اہلکار شہید۔ 4 اہلکار شدید زخمی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث 3 فوجی اہلکار جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ ناصرحسین، نائیک محمدعمران اور سپاہی عثمان اختر شامل ہیں۔ واقعے میں سیکورٹی فورسز کے 4اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ واقعے کے فوری بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوان گھر یوم کے علاقے میں میں سڑک تعمیر کرنے والوں کی حفاظت کر رہے تھے جب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔واقعے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان لیفٹیننٹ ناصر آسٹریلیائی دفاعی فورس اکیڈمی کے گریجویٹ تھے۔ لیفٹیننٹ ناصر کے والد محترم بھی شہادت کے رتبے پر فائض ہو چکے۔ لیفٹیننٹ ناصر اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے،ان کی کوئی بہن یا بھائی نہیں ہے۔ ان کی شہادت کے بعد والدہ محترمہ دنیا میں تنہا رہ گئی ہیں۔