پاک افغان بارڈر پر ہر قسم کی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہو گا‘ وزیر دفاع

106

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیردفاع پرویزخٹک نے پاک افغان بارڈر پر تاجروں کے مسائل کے حل میں تاخیر پر متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ فائنل طور پر بتائیں، ملک میں کاروبار تباہ ہو رہا ہے مسائل کے حوالے سے3ماہ کا ٹائم مانگا جارہا ہے ہیں، پرویز خٹک نے اس معاملے پر متعلقہ حکام پر برہمی کا اظہار بھی کیا ۔کسٹم حکام نے کمیٹی کو ویزا اور اسکینگ کے مسائل کو ایک ہفتے تک حل کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے ۔ وزیردفاع نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ کسٹم کی غلطی پر کنٹینرز پر جرمانہ کیوں لگایا جاتا ہے ،باڈرز پر کوویڈ کے پیش نظر پھنسے ہوئے کنٹینرز کو فوری نکالنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اس امر کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاک افغان گرینڈ شپ گروپ کے اجلاس میں کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پاک افغان گرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے شر کاء کو بتایا گیا کہ پاکستان افغانستان ٹریڈ کے سلسلے میں اگلے ماہ اکتوبر میں ایک سیمینار ہوگا ۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان افغانستان بارڈر پر ہر قسم کی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہو گا، طورخم بارڈر سے بے شمار لوگوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔