کنٹرول لائن پر بنکرز کیلیے3ارب جاری کردیے،علی امین

93

اسلام آباد(آن لائن )قائمہ کمیٹی برائے گلگت بلتستان کے اجلاس میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ ایل او سی پر بنکرز بنانے کیلیے 3 ارب50 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں،وزارت خارجہ سے متعلق شیریںی مزاری کا بیان ذاتی ہے، وفاقی وزیر کی جانب سے گلگتبلتستان ہائوس کے لیے 6 کنال زمین دینے کی درخواست کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس رانا شمیم احمد خان کی صدارت میں ہوا،جس میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور ،رکن اسمبلی محبوب شاہ،محمد یعقوب،نیاز احمد جھکڑ،روبینہ جمیل،غزالہ سیفی اور شمیم آرا نے شرکت کی جبکہ کشمیر کونسل کے سیکرٹری،وزارت سیکرٹری،گلگت بلتستان اور وزارت خارجہ کے حکام نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ کشمیر کونسل ایڈوائزری کے طور پر مکمل فعال ہے جس کے چیئرمین وزیر اعظم عمران خان ہیں، 13ویں ترمیم نافذ ہے 14پر کام کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے نئے نقشے کواسکول تا یونیورسٹی کے نصاب میں شامل کیا جا رہا ہے۔نیاز جھکڑ نے کہا یہ موقف پہلے بھی تھا مگر نقشے سے کیا فائدہ ہوا،شمیم آرا نے وفاقی وزیر سے سوال کیا ہے اگر وزارت خارجہ میں بھارت نواز موجود ہیں تو اس پر بتایا جائے کہ وہ کون لوگ ہیں، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ایسی بات نہیں تاہم خارجہ کے کچھ افسران نے بیان دیا تھا کہ سابق حکومتوں نے کہا تھا کہ بھارت اور کشمیر ہر بات نہ کی جائے اس پر وہ لابی نہیں بلکہ پالیسی بتائی تھی۔