بھارت میں پھنسے 200 پاکستانی وطن پہنچ گئے

114

لاہور(آن لائن )عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب بھارت میں پھنسنے والے پاکستانی واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈائو ن کے دوران بھارت میں پھنسے200 پاکستانیوں کو بھارتی حکومت نے وطن واپسی کی اجازت دی تھی۔ پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے واہگہ بارڈر ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا گیا تھا۔واضح رہے کہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے مذکورہ پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہوئی ہے۔