مودی کا نظریہ نسلی و مذہبی منافرت کے سوا کچھ نہیں، شبلی فراز

111

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت میں 2014ء میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے سے اب تک مسلمانوں کے لیے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، مودی کا نظریہ نسلی اور مذہبی منافرت کی مہم کے سوا کچھ نہیں، بھارتی وزیراعظم کے ہندوتوا اور فاشزم پر مبنی نظریات امن کے لیے خطرہ ہیں، بھارتی وزیراعظم کو سمجھنا چاہیے کہ بھارت میں اقلیتیں مذہبی منافرت سے تحفظ اورمذہبی آزادی کا مساوی حق رکھتی ہیں۔ بھارت میں اسلامو فوبیا کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی فاشسٹ آر ایس ایس کے تربیت یافتہ تھے جو نسلی برتری کے نظریے پر یقین رکھتے تھے اور انہوں نے مسلمانوں میں خوف پھیلا کر اپنے ووٹ بینک میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کا تصور ایک مشکل حقیقت رہا ہے تاہم حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اسے ایک آلہ کار کے طورپر استعمال کر رہا ہے ۔